شہبازتتلہ قتل کیس میں قید مفخر عدیل ملازمت سے برطرف

شہبازتتلہ قتل کیس میں قید مفخر عدیل ملازمت سے برطرف

سابق اسسٹنٹ  اٹارنی جنرل شہبازتتلہ قتل کیس میں قید ایس ایس پی مفخر عدیل کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے گریڈ 18 کے پولیس سروس پاکستان کے افسر مفخر عدیل کی ملازمت سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ مفخر عدیل کے پاس اس فیصلے کے خلاف تین روز کے اندر اپیل کا حق حاصل ہے ۔مفخر عدیل اپنے دوست شہبازتتلہ کے قتل کے سلسلے میں لاہور میں جیل میں قید ہیں ۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل اور سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ کے لاپتا ہونے کا معاملہ گزشتہ سال مارچ میں پیش آیا تھا، بغیر درخواست کے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری کے بعد پنجاب کانسٹیبلری نے مفخر عدیل کو ڈیوٹی پر نہ آنے کی وجہ سے او ایس ڈی بنانے کے لیے مراسلہ بھیجا تھا۔

کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری نے اپنے مراسلے میں کہا تھاکہ ایس ایس پی مفخر عدیل ڈیوٹی پر نہیں آئے، انہوں نے کال کی ہے اور نہ چھٹی کی درخواست بھیجی ہے۔

ایس ایس پی مفخر عدیل پر اپنے دوست سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ کو قتل کرنے کا الزام ہے، شہباز تتلہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد لاہور میں درج کیا گیا