میں نے اور بابر نے جو پلان بنایا اس پر عمل کیا: محمد رضوان

Pakistani cricket team, Babar Azam, plan, Muhammad Rizwan, PCB

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ملک میں چیزیں اچھی ہو رہی ہیں کرکٹ میں بھی اچھا ہو رہا ہے ۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میں اور بابر ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ۔ ہم نے پلان تبدیل کیا اور 190 کے اوپر کا پلان تھا ، جو پلان بنایا اس پر عمل کیا ۔

محمد رضوان نے عزم کا اظہار کیا کہ غیر مستقل مزاج والی ٹیم کو مل کر ٹاپ ٹیم بنائیں گے ۔ اپنے ریکارڈز پر بات کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر خوشی ہے ۔ ہمارا ایمان ہے کہ جو ہوتا ہے وہ اللہ کرتا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔ گرین شرٹس نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح سمیٹی ، شاہینوں کے 189 رنز کے جواب میں مخالف ٹیم صرف 144 رنز بناسکی ۔

پاکستان پانچ بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا ، قومی ٹیم کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن ، شائقین خوشی سے جھوم اُٹھے ۔