محکمہ صحت کی ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کاروائیاں تیز

Punjab health department, operations, dengue larvae, PTI government, Usman Buzdar

لاہور: محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں تیز کر دی ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 493 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ لاہور سے ڈینگی کے 358 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 11,705 کیسز سامنے آئے ہیں ۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے انسدادی سرگرمیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 52 ، گوجرانولہ میں 11 مریض جبکہ شیخوپورہ میں 9 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ گذشتہ روز حافظ آباد سے ڈینگی کے 8 جبکہ اٹک ، رحیم یار خان اور بہاولپور میں 5 پانچ مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

گذشتہ روز فیصل آباد اور سرگودھا سے ڈینگی کے 4 ، چار ، جبکہ چکوال اور قصور سے 3 ، تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 15,789 ہو چکی ہے ۔

رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی ۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,488 مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,677 مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 811 مریض داخل ہیں ۔

پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 5,226 بستر مختص کئے گئے ہیں ۔ ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی بستروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ پنجاب میں ڈینگی کےلئے مختص کئے گئے 2,488 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں ۔ لاہور میں ڈینگی کےمختص کئے گئے 1,677 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں ۔

محکمہ صحت نے کہا کہ عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنانے کی اپیل کرتے ہیں ۔ پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں ۔