کون سی ٹیم پاکستان کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے؟ شعیب اختر نے بتا دیا

کون سی ٹیم پاکستان کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے؟ شعیب اختر نے بتا دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کو پاکستان کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش ٹیم گرین شرٹس کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ 
گزشتہ روز نمیبیا کیخلاف کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کی فتح کے بعد جاری کئے گئے پیغام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایک اور جیت، ٹیم مضبوط اور مثبت سمت میں جارہی ہے، پاکستان کو اب دوسرے گروپس کی ٹیموں سے مقابلے کی تیاری شروع کرنی چاہیے کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

81c1dd0e0218773f6d10a7b0d06c9a77

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں سیمی فائنل جیتنے کی ضرورت ہے، جب ہم سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کر لیں گے تو مجھے یقین ہے کہ ہم انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا مقابلہ بھی کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے گروپ سٹیج میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ بقیہ تین ٹیموں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔