خاتون ریسر سلمیٰ خان کی گاڑی کو حادثہ ، ایک نوجوان ہلاک دوسرا شدید زخمی

خاتون ریسر سلمیٰ خان کی گاڑی کو حادثہ ، ایک نوجوان ہلاک دوسرا شدید زخمی

اسلام آباد: پاکستان کی خاتون ریسر سلمیٰ خان کی گاڑی کو حادثہ ، ایک شخص جاں بحق دوسرے کی حالت نازک ۔حادثہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف میں ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خاتون ریسر سلمیٰ خان کی گاڑی نے موٹرسائیکل سوار دونوجوانوں کو ٹکر ماردی  ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسر سلمیٰ خان کی گاڑی کی ٹکر سے  حادثے کا شکار ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے جاں بحق نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ حادثہ گزشتہ روز سیکٹر ایف الیون مرکز کے قریب پیش آیا ۔