این سی او سی کی طرف سے سفری پابندیوں میں بڑی تبدیلیاں،پاکستان آنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑ ھ لیں 

Pakistan NCOC,PMIK,Covi 19

اسلام آباد:پاکستان نے غیر ملکی پروازوں کی آمد مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کردیا،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وبا کی موجودہ صورتحال میں بہتری کے پیش نظر 10 نومبر سے تمام پروازوں کو مکمل گنجائش کے ساتھ آّنے کی اجازت دے دی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مثبت کیسز اور اموات کی شرح، کم ویکینیشن کی شرح کے حامل ممالک کو ’سی‘ کیٹیگیری میں شامل کیا گیا ہے۔آرمینیا، بلغاریا، کوسٹا ریکا، عراق، میکسیکو کو ’سی‘ کیٹیگیری میں شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں منگولیا، سلوانیا، تھائی لینڈ اور یوکرین کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔این سی او سی کے مطابق روس، ایران، جرمنی، ایتھوپیا، فلپائن، افغانستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں رکھا گیا جس کے تحت مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ غیر ملکی پروازوں کی مکمل بحالی 10 نومبر سے نافذ العمل ہو گی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا ویکسین سے متعلق طے شدہ پروٹوکولز کا اطلاق 5 نومبر سے ہوگا جس کے تحت تمام غیرملکی پروازوں کے مسافر کے لیے مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہونے چاہیے۔

این سی او سی نے واضح کیا کہ تمام ملکی یا غیرملکی مسافر جن کی عمریں 6 سال یا اس سے زائد ہیں، کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونی چاہیے جو بورڈنگ سے 72 گھنٹے قبل کرائی گئی ہو۔اس حوالے سے کہا گیا کہ کیٹیگری بی میں شامل ممالک کی پروازوں کے مسافروں کے لیے آر اے ٹی ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔

این سی او سی نے اعلامیے میں واضح کیا کہ افغانستان کے فضائی مسافروں کے علاوہ تمام دیگر مسافروں کے لیے ٹیسٹنگ پروٹول لاگو ہوں گے۔افغانستان کے باشندوں کے لیے ٹیسٹنگ اور قرنطینہ مراحلے سے گزرنا ہوگا۔