مسلم لیگ (ن) کیسز ختم کرنے والا این آر او چاہتی ہے، فرخ حبیب

مسلم لیگ (ن) کیسز ختم کرنے والا این آر او چاہتی ہے، فرخ حبیب
کیپشن: مسلم لیگ (ن) کیسز ختم کرنے والا این آر او چاہتی ہے، فرخ حبیب
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کیسز ختم کرنے والا این آر او چاہتی ہے جبکہ یو این ایف اے او کی حالیہ رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن جھوٹ اور الزام تراشیوں کی سیاست کر رہی ہے جبکہ یو این ایف اے او کی حالیہ رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنی قوم کو ہر صورتحال سے آگاہ رکھنے کی نئی روایت قائم کی۔ وزیر اعظم عمران خان کو غریب، متوسط اور پسے ہوئے طبقات کی زیادہ فکر ہے اور احساس پروگرام کے تحت 34 سماجی تحفظ کے پروگرامات کامیابی سے چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاش ن لیگی کبھی سچ بھی بول سکیں اور مسلم لیگ ن قومی احتساب بیورو (نیب) سے ایسا این آر او چاہتی ہے جس میں ان کے کیسز ختم ہو جائیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس سب سے پہلے کون گیا اور کیوں اس کی ضرورت پیش آئی اس کا سب کو پتہ ہے۔ 

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کی جانب سے آج ریلیف پیکیج دیے جانے کے اعلان پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج بھی قوم سے خطاب میں غلط بیانی کریں گے۔ تین سال عمران خان نے عوام کو بے روزگاری،مہنگائی اوربھوک کا پیکج دیا

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجلی کے یونٹ کی قیمت 11 روپے سے 24 روپے کر دینا ریلیف نہیں ہوتا۔ ادویات 500 فیصدمہنگی کرنےسےعوام کوریلیف نہیں دیاجاتا۔ مہنگائی، قرض اور پٹرول کی قیمتوں کاریکارڈٹوٹ رہاہے۔ خطےمیں سب سےمہنگاملک پاکستان ہے۔ جس دن وزیراعظم ریلیف کی بات کرتے ہیں اسی دن قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان ملک میں اپنے اے ٹی ایمز کو فائدہ دینے آئے ہیں۔ پہلے آٹا ،چینی اور کپاس ایکسپورٹ ہوتی تھی ۔ آج یہ اشیا درآمد ہوتی ہیں ،عمران خان نے لنگر خانے کھولے تھے وہ بھی بند کردئیے۔ آج وہی دھوکہ ہوگاجوگزشتہ 3 سال سے کر رہےہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ریلیف پیکج کااعلان کرناہےتواپنےاستعفےکااعلان کریں۔ شایداب عمران خان کاخواب شہزاد اکبربننا ہے