ڈالر مزید سستا، 169 روپے 75 پیسے کا ہو گیا

 ڈالر مزید سستا، 169 روپے 75 پیسے کا ہو گیا
کیپشن: ڈالر مزید سستا، 169 روپے 75 پیسے کا ہو گیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کا سلسلہ  جاری ہے۔ ڈالر مزید سستا ہو کر169روپے75پیسے کا ہوگیا۔

ایک ہفتے سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت 79 پیسے کمی دیکھی گئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت170 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر169 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔

گزشتہ دنوں روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد 26 اکتوبر کو ڈالر کی قیمت نے تاریخی بلندی 175 روپے 27 پیسوں کو چھولیا تھا۔ 26 اکتوبر سے آج تک ڈالرکی قیمت میں 5 روپے 52 پیسوں کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج اور خام تیل کی عالمی قیمت میں بتدریج کمی جیسے عوامل نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بڑھا دیا ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور روپیہ مستحکم ہو گا۔ یاد رہے کہ دو روز پہلے مشیر خزانہ نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے ہیں اور آئندہ ہفتے معاہدہ ہو جائے گا۔