ورلڈ کپ : پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی آخری امید 

ورلڈ کپ : پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی آخری امید 
سورس: Twitter

سڈنی:آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آج نبرد آزما ہوں گی۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔شکست کی صورت میں پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی آخری امید بھی دم توڑ جائے گی۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سڈنی کرکٹ گرائونڈ ، سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہےجس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے36 ویں میچ میں پاکستان اور پروٹیز ٹیمیں سڈنی کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم ٹیمبا بایوما کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔

میگا ایونٹ کے سپر 12 رائونڈ میں پروٹیز ٹیم تین میچز کھیلنے کے بعد 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں  دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم بھی تین میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ ایک میچ جیت سکی ہے اور وہ دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبرکو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 13 نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں