مفتاح اسماعیل کے بعد اسحاق ڈار بھی ناکام ، ڈالر 228 روپے کا ہوگیا 

مفتاح اسماعیل کے بعد اسحاق ڈار بھی ناکام ، ڈالر 228 روپے کا ہوگیا 
سورس: File

کراچی: مفتاح اسماعیل کے بعد اسحاق ڈار بھی ڈالر مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عہدہ سنبھالتے ہی ڈالر کو 31 اکتوبر تک 200 روپے سے کم لانے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ اپنے دعوے میں ناکام رہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر2پیسے مہنگا ہوا ہے۔221 روپے 45 پیسے  پرٹریڈنگ جاری ہے۔بینکس 221 روپے95 پیسے میں ڈالرفروخت کر رہے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر226 سے  228 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔ 179 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس  42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور گر گیا۔ 

مصنف کے بارے میں