عمران خان فوج اور عدلیہ سے "ریکسیو " مانگ رہے ہیں لیکن ملا نہیں، جمہوریت لپیٹ کر بادشاہ بننا چاہتے ہیں: شیری رحمان 

عمران خان فوج اور عدلیہ سے
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان فوج اور عدلیہ سے ریسکیو اپیل کر رہے ہیں لیکن ان کی منت سماجت کوئی کام نہیں آ رہی ۔

شیری رحمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء اب ادارون اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شورٹ کٹ مارچ میں نا لوگ نکل رہے نا ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل رہا ہے۔ اب تحریک انصاف کے رہنماء فوج اور عدالت سے "موجودہ سیاسی بحران" کے خاتمے کے لئے منت سماجت کر رہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کو کوئی ڈیل نہیں ملی اور غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹیر پر کھڑے ہوکر کہتے ہیں کسی سے بات نہیں کروں گا۔جس کو تحریک انصاف کے رہنما سیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کی طرز سیاست ہے۔پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نا کرنا پڑتی۔ 

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ابھی جمہوری اور آئینی سیاست سیکھنے کے مراحل میں ہے۔ اگر جمہوری سیاستدان ہوتے تو مارشل لا لگانے کی بات نا کرتے۔ یہ چاہتے ہیں اس نظام کو لپیٹ کر مجھے ملک کا بادشاہ بناؤ۔ جب آپ پارلیمان کی بجائے کنٹینر کا انتخاب کریں گے تو بند گلی میں ہی جائے گیں۔

مصنف کے بارے میں