حکومتی جماعتیں عمران خان کے مقابلے میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑی ہیں، ان کی حکومت 12 دن تک ختم ہوجائے گی: فواد چودھری 

حکومتی جماعتیں عمران خان کے مقابلے میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑی ہیں، ان کی حکومت 12 دن تک ختم ہوجائے گی: فواد چودھری 
سورس: File

گوجرانوالہ : ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجوہ حکومت کی میعاد 10،12 دن سے زیادہ نہیں۔

گوجرانوالہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو تو خود نہیں پتا کہ ان کا اقتدار کتنی دیر کا ہے۔ جن لوگوں نے لندن میں پراپرٹیز خریدی ہوئی ہیں وہ آج اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ عمران خان کے خلاف کھڑے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ مخالفین صرف اس وجہ سے عمران خان کے خلاف ہیں تاکہ وہ عمران خان کو کمزور کریں اور پھر بعد میں یہ فوج سے بھی نمٹ لیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ ہمارے زرداری سے کوئی رابطے نہیں۔ زرداری سے تو سندھ نہیں سنبھالا جا رہا وہ پاکستان کیسے سنبھالیں گے۔

انہوں  نے یہ بھی کہا کہ پیر سے لانگ مارچ کا آخری مرحلہ شروع ہو گاجب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو پورے پاکستان سے قافلے پہنچیں گے۔ اسلام آباد میں 10 سے 15 لاکھ لوگ جمع ہوں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے حکومت کی طرف سے مضحکہ خیز شرائط پیش کی ہیں۔ شرط لگائی گئی اسٹیج پر 12 لوگ ہوں گے اور وہ بھی انتظامیہ طے کرے گی۔یہ مسلم لیگ (ن) کا اجتماع نہیں کہ چار لوگ ہوں،ہمارے اجتماع میں لاکھوں ہوتے ہیں۔راناثنااللہ کو دماغی علاج کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ کا کہنا ہے اخترمینگل نے کہا پی ٹی آئی والوں کو مچھ جیل میں رکھیں گے۔راناثنااللہ کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں۔ راناثنااللہ کے بیانات سن کر نہیں لگتا وہ ایٹمی ملک  کے وزیرداخلہ ہیں۔حیرت ہے کرپٹ،دہری شہریت والے عمران خان کیخلاف ہوگئے۔ حکمران اہم عہدوں پر ہیں مگر ان کے ذہن تبدیل نہیں ہوئے۔

فواد چودھری نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں عمران خان کمزور ہوجائےگاتو سب سے نمٹ لیں گے۔کرکٹ ہو یا سیاست،عمران خان پاکستان میں لوگوں کو جوڑتے ہیں۔ وزیراعظم جہاز بھر کر چین گئے،واپس آئے تو ان کے منہ لٹکے ہوئے تھے۔ کوئی حکومت ایسے وزیراعظم سے کیوں بات کرے گی جس کی مدت کا پتہ نہیں۔ان کا یہ دورہ ناکام ہونا تھا،سب سیر و تفریح کیلئے گئے ہوئے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں