شاداب خان اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ ،پاکستان کا جنوبی افریقا کو فتح کیلئے 186 رنز کا ہدف

شاداب خان اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ ،پاکستان کا جنوبی افریقا کو فتح کیلئے 186 رنز کا ہدف
سورس: Twitter

سڈنی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے شاداب خان اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو فتح کے لیے 186 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ 

سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ابتدا میں بابر اعظم اور محمد رضوان ناکام رہے۔ شان مسعود بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔ 

فخر زمان کی جگہ کھیلنے والے محمد حارث نے 11 گیندوں پر 28 ، افتخار احمد نے 35 گیندوں پر 51 ، شاداب خان نے 22 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد نواز نے 22 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔ پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور 186 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ 

جنوبی افریقا نے نورجے نے 4 ، پارنل، ربادا، نگیدی اور شمسی نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں