عمران خان نے قاتلانہ حملے میں ملوث 3 لوگوں کے نام بتائے ہیں: اسد عمر

عمران خان نے قاتلانہ حملے میں ملوث 3 لوگوں کے نام بتائے ہیں: اسد عمر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان نے قاتلانہ حملے میں ملوث 3 لوگوں کے نام بتائے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے مجھے اور اسلم اقبال کو بلایا اور کہا کہ میری طرف سے یہ بیان جاری کریں کہ میرے پاس پہلے سے اطلاع آرہی تھی، عمران خان نے کہا کہ 3 لوگوں پر یقین ہے جنہوں نے یہ سب کرایا، یہ 3 لوگ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ایک سینئر فوجی افسر ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میرے پاس معلومات پہلے سے آ رہی تھیں اور اس بنیاد پر ہی یہ کہہ رہا ہوں کہ یہ قاتلانہ حملہ ان تینوں نے کرایا ہے، عمران خان کہتے ہیں حقیقی آزادی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔ 
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ خبریں آرہی تھیں کہ سیکیورٹی کا خطرہ ہے، عمران خان کو جب بتایا تو انہوں نے کہا کہ ہم جہاد پر نکلے ہوئے ہیں، ہمیں اللہ پر معاملہ چھوڑ دینا چاہیے، اللہ میری حفاظت کرے گا۔ 
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ دل سے یقین ہے کہ عمران خان پر اللہ کا سایہ ہے جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ تینوں افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے جا رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں