ریاض: سعودی عرب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔
#Statement | The Ministry of Foreign Affairs expresses the Kingdom of Saudi Arabia's strong condemnation and denunciation of the attempted assassination of Former #Pakistan Prime Minister Imran Khan. pic.twitter.com/uoOUzRP8yi
— Foreign Ministry ???????? (@KSAmofaEN) November 3, 2022
سعودی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے امن و استحکام اور اس کے ترقیاتی عمل کو نقصان پہنچانے والی ہر سرگرمی کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
سعودی دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کے ساتھ ہے۔