انتخابی اصلاحات بل 2017ءپر صدر مملکت نے دستخط کر دیئے

 انتخابی اصلاحات بل 2017ءپر صدر مملکت نے دستخط کر دیئے

اسلام آباد :  صدر مملکت ممنون حسین نے انتخابی اصلاحات بل 2017ءپر دستخط کر دیئے۔ صدر آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے  بل پر دستخط کئے۔ انتخابی اصلاحات بل کو اب قانون کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ سینٹ اور قومی اسمبلی انتخابی اصلاحات بل 2017ءکی پہلے ہی منظوری دی چکی ہیں۔

یاد رہے کہ  قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات کا بل وزیرقانون زاہد حامد نے پیش کیا جسے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود  اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے ۔اب اس بل پر صدر مملکت نے بھی دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد اس بل کو قانونی حثییت حاصل ہو گئی ہے ۔