شیخ رشید کو حکومت کے خلاف تقریر مہنگی پڑ گئی

شیخ رشید کو حکومت کے خلاف تقریر مہنگی پڑ گئی

اسلام آباد :شیخ رشید کو قومی اسمبلی میں حکومت کے خلاف تقریر مہنگی پڑ گئی ۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اسمبلی سے نکلتے ہی شیخ رشید کو گھیر لیا اور ان کیخلاف نعرے بازی کی ۔لیگی کارکنوں کی جانب سے " شیدا ٹلی ہائے ہائے " ، "وزیراعظم نواز شریف " اور " ایک واری فیر شیر شیر "کی شدید نعرے بازی کی گئی ۔شیخ رشید کو لیگی کارکنان نے گھیرے میں لے لیا جس پر سکیورٹی اہلکار آگے بڑھے اور انہیں گاڑی تک پہنچایا ۔ 

یاد رہے کہ کلانتخابی اصلاحات کا بل سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا لیکن اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بل کو منظور کر لیا ۔انتخابی اصلاحات کا بل پہلے سینیٹ سے منظور ہوا جس کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔

اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کو پارٹی کی سربراہی کے لیے بھائی پر اعتماد نہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک آدمی کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے جو جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔کیا آپ کے پاس کوئی ایک بھی سربراہی کے لیے موجود نہیں ہے؟کل اجمل پہاڑی آجائے گا اور کسی پارٹی کا سربراہ بن جائے گا۔ جس پر لیگی کارکنان بپھر گئے اور انہوں نے قومی اسمبلی کے باہر شیخ رشید کو گھیرے میں لے لیا۔