عمران خان کی نااہلی درخواست پر سماعت آج ہو گی

عمران خان کی نااہلی درخواست پر سماعت آج ہو گی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر آج سماعت ہو گی ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کے وکیل سے کہا تھا کہ عدالت نے ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مانگا ہے۔ خطوط نہیں، ٹھوس ثبوت دیں اور پرچیاں نہ دیں جبکہ بدقسمتی سے آپ تسلی بخش جواب نہیں دے پا رہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں