میچ میں شکست کے باوجود ہمیں اپنی نئی اورینگ ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے: شاہد آفریدی

میچ میں شکست کے باوجود ہمیں اپنی نئی اورینگ ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے: شاہد آفریدی

کراچی: سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21 رنز سے شکست سے دوچار کیا اس شکست پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے قومی ٹیم پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے لیکن بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ایک اچھا میچ تھا ۔تاہم میچ میں شکست کے باوجود ہمیں اپنی نئی اورینگ ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

a7270f52ca932e7f68182a36baeee16d


سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی خان نے سری لنکاکے رنگناہیراتھ کو میچ وننگ کارکردگی پر مبارک باد دی ،اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری ٹیم ابھی نئی ہے ،نوجوان کھلاڑی اس میں شامل ہوئے ہیں ،ٹیم کی اس کوشش کو مثبت انداز میں دیکھا جائے ۔اپنے پیغام میں لالا نے سپن باﺅلر یاسر شاہ اور حارث سہیل کومیچ میں بہترین کارکردگی پر مبارک باد دی.

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا .یہ میچ 6 اکتوبر کو دبئی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔