شمالی کوریا نے جاپان پر ایٹمی حملے کی دھمکی دے ڈالی

شمالی کوریا نے جاپان پر ایٹمی حملے کی دھمکی دے ڈالی

پیانگ یانگ:جاپان کو دوبارہ ایٹمی حملے کا نشانہ بنانے کا فیصؒلہ،شمالی کوریا نے جاپان کو کھلے الفاظ میں ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی شمالی کوریا کا یہ اعلان ٹوکیو کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں جاپانی حکام نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا تھا کہ اب شمالی کوریا سے مذکرات میں وقت نہیں ضائع کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق پیانگ یانک کا یہ بیان جاپانی وزیر اعظم کے اس بیان کا رد عمل ہے جس میں اُنھوں نے جنرل اسمبلی میں تقریر کی تھی کہ شمالی کوریا پر اب مذکرات کی بجائے دباﺅ بڑھنا ہو گا

اس بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ امریکا اور شمالی کوریاکے درمیان حالیہ کشیدگی کسی بھی لمحے ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے،یادر رہے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے عالمی حالات میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے،تین ستمبر کو شمالی کوریا نے میزائل تجربوں کے بعد ہائیڈ روجن کا بم کا دھماکہ کر دنیا کو پریشان کر دیا تھا۔