الیکشن بل کی منظوری، عمران خان نے پارٹی اجلاس طلب کر لیا

الیکشن بل کی منظوری، عمران خان نے پارٹی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بنی گالہ میں قومی اسمبلی سے الیکشن بل کی منظوری کے معاملے پر مشاورت کیلئے آج سہہ پہر تین بجے پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کی شق کی مخالفت کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔  شق کے معاملے پر دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر بھی غور ہو گا۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والے رابطوں پر بریفنگ دینگے۔

اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا جب کہ تحریک انصاف کی رابطہ عوام مہم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں