آئین میں آمر کی ترمیم جمہوری طریقے سے نکال دی گئی، طلال چودھری

 آئین میں آمر کی ترمیم جمہوری طریقے سے نکال دی گئی، طلال چودھری

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آمروں کی ترامیم کو ختم کرنا ن لیگ کا نصیب ہے اور معاشی دھماکا کرنا ہو یا سی پیک جیسے پراجیکٹ یہ بھی ن لیگ کا تحفہ ہیں جبکہ جو کام ملک میں پہلے نہیں ہوئے وہ کام ن لیگ اور نواز شریف کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی اور شیخ رشید کی ہر پٹیشن پر کیا ہوا فیصلہ نواز شریف کیخلاف ہی آنا ہے اور اُس ترمیم پر مخالفین کو تکلیف کیوں ہوتی ہے جس کا کچھ نہ کچھ فائدہ نواز شریف کو ملے اب چند دنوں میں ہی سارے مہرے بے نقاب ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا بات نواز شریف کی نہیں جمہوریت کی ہے کیونکہ آئین میں آمر کی ترمیم جمہوری طریقے سے نکال دی گئی اور روکنے والے جتنا روکیں عزت دینے والا خدا ہے جبکہ سازش سے نواز شریف کو نہیں ہٹایا جا سکتا۔

طلال چودھری نے شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا شیخ رشید ہمیں پتا ہے تمہاری انگلش میں پٹیشن کہاں سے آتی ہے کیونکہ آپ کو انگریزی میں نام لکھنا نہیں آتا لیکن ہزاروں صفحات کی انگلش میں پٹیشن کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں