پیپلز پارٹی اپنے بانی قائد کی روح کو تڑپا رہی ہے، احسن اقبال

پیپلز پارٹی اپنے بانی قائد کی روح کو تڑپا رہی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: کنونشن سنٹر میں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا پیپلزپارٹی سے پوچھا جائے ہم نے بھٹو کے قانون کو بحال کیا تو آپ نے مخالفت کیوں کی۔ پیپلز پارٹی اپنے بانی قائد کی سیاسی روح کو تڑپا رہی ہے۔ توقع تھی کہ پیپلزپارٹی ساتھ دیتی لیکن اس نے مصلحت سے کام لیا جبکہ کوئی آمر آئے یا سپریم کورٹ کا فیصلہ نواز شریف سے رشتہ ٹوٹنے والا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا نیب قانون کو جنرل مشرف نے انتقامی کارروائی کیلیے متعارف کرایا تھا اور ن لیگ نے بھی اسے پارٹی کے آئین سے خارج کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا مشرف کاقانون لانے کامقصد بینظیر اور نوازشریف کوقیادت سے روکنا تھا لیکن مسلم لیگ ن نے ہر انتقامی ہتھکنڈے کا سامنا کیا کیونکہ میاں صاحب ہمیں آپ سے عشق ہے جبکہ جو اصول پرست ہوتے ہیں انہیں ظلم اور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈو مور کہنے والوں کو پیغام دیتا ہوں نو مور، نومور بہت ہو چکا اب 20  کروڑ عوام کو ملک کے فیصلے کرنے کا حق ہے اور نواز شریف عوام کے حق حکمرانی کی علامت ہیں۔ احسن اقبال نے کہا چور دروازے کا قانون سیاسی جماعتوں کو قیادت سے جدا نہیں کر سکتا اور ن لیگ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا نظریہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں