اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی نوازشریف کو پارٹی صدر بننے پر مبارکباد

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی نوازشریف کو پارٹی صدر بننے پر مبارکباد

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی نوازشریف کو پارٹی صدر بننے پر مبارکباد دی دوسری جانب انہوں نے نے خورشید شاہ کی پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پر ایک بار پھر کڑی تنقید کر دی ۔ 

یاد رہے کہ آج سابق وزیراعظم نواز شریف ایک مرتبہ پھر بلامقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہوگئے، جس کا باضابطہ اعلان پارٹی کے الیکشن کمشنر سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے کیا۔

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے پارٹی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم ان کے مدمقابل پارٹی کے کسی بھی دوسرے رکن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے۔اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران پارٹی الیکشن کمشنر سینیٹر چوہدری جعفر اقبال کی جانب سے پارٹی صدر کے باضابطہ اعلان کے بعد نواز شریف کے حق میں پارٹی کارکنان کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔