ہمارے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، پمفلٹ تقسیم

ہمارے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، پمفلٹ تقسیم

اسلام آباد: اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس جاری ہے۔ ایک طرف لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ نواز شریف پارٹی صدر بننے کے بعد اگلے وزیر اعظم بھی بنیں گے ۔

دوسری جانب صورت حال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب کنونشن سنٹر کے باہر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حق میں پمفلٹ بانٹے جا رہے تھے جس پر "ہمارے وزیراعظم شہباز شریف "اور  "وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز " درج تھا۔

یہ پمفلٹ کون تقسیم کر رہا ہے اس کے حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاع نہیں مل سکی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کیمپ سے پمفلٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں