الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کا انتخابی نشان بحال کر دیا

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کا انتخابی نشان بحال کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے(ن)لیگ کے پارٹی صدر کیلئے انتخابات کرائے جانے پر انٹرا پارٹی انتخابات کیس نمٹا دیا ہے۔مسلم لیگ ن کا انتخابی نشان "شیر" بھی بحال کر دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کیجس میں  مسلم لیگ(ن)کی طرف سے ایڈووکیٹ فیصل عرفان نے پیش ہو ئے ۔الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس نمٹاتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کا انتخابی نشان بھی بحال کر دیا۔ میاں نوازشریف نے سپریم کورٹ سے پاناما کیس میں نا اہلی کے بعد پارٹی کی صدارت چھوڑدی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے (ن)لیگ کو پارٹی کے نئے صدر کے انتخاب کی ہدایت کی تھی۔