مائنس کرنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

مائنس کرنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

اسلام آباد: اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں مسلم لیگ ن کے پارٹی صدر کے انتخاب کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواب ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ نواز شریف 20 کروڑ عوام کا نمائندہ ہے اور مائنس کرنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے۔ اب مائنس ون فارمولا ختم ہونا چاہیے۔

نواب ثنااللہ زہری نے کہا کہ سازشوں کے ذریعے مقبول قیادت کو ہٹایا جاتا رہا اور مجیب الرحمان کو اقتدار دیا جاتا تو پاکستان دولخت نہ ہوتا ۔ اب ایک مرتبہ پھر ملک سازشوں میں گھرا ہوا ہے اور ہمیں مائنس ون مائنس ٹو ختم کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آئین میں ترمیم ایک آدمی کے لئے نہیں 20 کروڑ عوام کے لئے کی ہے۔ نواز شریف آج پارٹی صدر بنے ہیں اور کل دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوں گے ۔ سب کو دکھا دیا کہ ہم نے نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کا صدر بنا دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں