جِم کے جنون نے 15 سالہ آسٹریلوی لڑکے کی جان لے لی

جِم کے جنون نے 15 سالہ آسٹریلوی لڑکے کی جان لے لی

جِم کے جنون نے 15 سالہ آسٹریلوی لڑکے کی جان لے لی ۔  کم سِن لڑکا اپنی طاقت سے زیادہ وزن اُٹھاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

آسٹریلوی شہر برسبین میں 15 سالہ لڑکا بین شا جِم میں 100 کلو ویٹ راڈ اٹھانے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران ویٹ اس کے اوپر آگرا جس کے نتیجے میں اس کی گردن ٹوٹ گئی. جِم میں کسی اور کے نہ ہونے کے باعث بین شا آدھے گھنٹے تک ویٹ کے نیچے دبا پڑا رہا . آدھے کھنٹے بعد جم کے عملےنے وزن ہٹا کر بین کو اسپتال منتقل کیا . جہاں وہ 5 روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا.پولیس کے مطابق ضابطے کے تحت جم میں 16 سے کم عمر لڑکوں کو بغیر نگرانی کے ورزش کی اجازت نہیں ہے۔