نواز شریف کی تقریر کے دوران چودھری نثار اٹھ کر چلے گئے

نواز شریف کی تقریر کے دوران چودھری نثار اٹھ کر چلے گئے

اسلام آباد: وزارت کیا گئی ؟ عزت ِنثار بھی چلی گئی ۔وزارت جانے کے بعد چودھری نثار مسلم لیگ ن میں بیک بنچر بن گئے ۔


آج مسلم لیگ کے کنونشن سنٹر میں تقریب کے دوران بھی چوہدری نثار علی خان  پچھلی نشست پر بیٹھے نظر آئے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تقریر کے لیے ڈائس کی جانب بڑھے تو سب اٹھ کھڑے ہوئے لیکن چودھری نثار بیٹھے رہے ۔

ویڈیو کیلئےکلک کریں :

<iframe width="640" height="360" src="https://www.youtube.com/embed/zXIp3IuDUVs" frameborder="0" allowfullscreen></iframe>

پارٹی رہنماؤں کی تقاریر کے دوران بھی  چودھری نثار بے زار نظر آئے ۔یعنی محفل میں تھے اور نہیں بھی جیسی کیفیت طاری تھی ۔نوازشریف خطاب کے لیے ڈائس پر پہنچے تو چند منٹ تو تقریر سنی لیکن پھر اٹھ کر چلے گئے ۔