مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس میں بدنظمی پیدا ہو گئی

مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس میں بدنظمی پیدا ہو گئی

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس میں بدنظمی پیداہوگئی. لیگی کارکنان کی دھکم پیل سے اسلام آباد کنونشن سنٹرکامرکزی دروازہ ٹوٹ گیا. شیشہ لگنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کنونشن سنٹر میں مسلم لیگ کے پارٹی صدر کیلئے انتخابات ہوئے ،کارکنوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث بدنظمی پیدا ہو گئی اوردھکم پیل سے مرکزی گیٹ ٹوٹ گیا اور شیشے کا ٹکڑا لگنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے ایک بار پھر بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں کیونکہ ان مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ پارٹی الیکشن کمشنر چودھری جعفر نے باضابطہ طور پر نواز شریف کے صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد ن لیگ کی جنرل کونسل نے نواز شریف کی پارٹی صدارت کی توثیق کر دی۔