جمہوریت کو خطرہ ہوا تو حکومت خود ذمہ دار ہو گی: سراج الحق

جمہوریت کو خطرہ ہوا تو حکومت خود ذمہ دار ہو گی: سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ نے ایک شخص کی خاطر پارٹی اور آئین میں ترمیم کردی،جمہوریت کو خطرہ ہوا تو حکومت خود ذمہ دار ہو گی۔
انکا کہنا تھا کہ عوام نے اس ملک کو بچا یااور عوام ہی بچائیں گے۔ پانامہ کیس سے متعلق انھوں نے کہا کہ احتساب صرف ایک فرد کا نہیں سب افراد کا ہونا چاہیے، پانامہ میں جن 436افراد کا نام ہے سب کا احتساب ہونا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کل جو حکومتی بل پاس ہوااس کے خلاف سپریم کورٹ میںجائیں گے ۔قومی اسمبلی میں یہ عدالتوں کے فیصلوں بلڈوز کرتے ہی ،ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت ہے ۔
ختم نبوت کے بارے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا ختم نبوت کے متعلق جو حلف کا خاتمہ کیااس کے خلاف بھی سپریم کورٹ میںجائیں گے۔انھوں نے انتخابی اصلاحات بل 2017کیخلاف سپریم کورٹ جانے کی بھی بات کی کہ اس بل کیخلاف بھی وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔