روسی و امریکی مسلح سربراہوں کا ٹیلیفونک رابطہ، اہم معاملات پر غور

روسی و امریکی مسلح سربراہوں کا ٹیلیفونک رابطہ، اہم معاملات پر غور

ماسکو : روسی اور امریکی مسلح افواج کے سربراہان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔اس دوران انہوں نے مشرق وسطی کے موضوع پر بات چیت کی۔

ترک خبر رساں ادارے نے روسی محکمہ دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ روسی مسلح افواج کے سربراہ ویلری گیرا سیموف اوران کے امریکی ہم منصب جوزف ڈنفورڈ نے ٹیلی فونک بات چیت میں مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

بتایا  گیاہے کہ یہ بات  چیت امریکی درخواست پر کی گئی جس کے دوران مشرق وسطی  کی صورت حال  پر  بات  چیت کے سلسلے  کو  جاری رکھنے کا بھی فیصلہ  کیا  گیا۔

مصنف کے بارے میں