روس کی سربیا کو دفاعی معاہدے کے تحت جنگی سامان کی فراہمی شروع

روس کی سربیا کو دفاعی معاہدے کے تحت جنگی سامان کی فراہمی شروع

بلغراد: روس اور سربیا کے درمیان دفاعی معاہدے کے تحت جنگی سامان کی فراہمی شروع ہو گئی ہے ۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے سربیا کو 6 جنگی طیارے فراہم کر نے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 2 عدد جنگی طیارے سربیا کومل چکے ہیں۔ اس سلسلے میں دو مگ ۔29 قسم کے طیاروں کی حوالگی کے سلسلے میں سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سرب وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سرب مسلح افواج کے سربراہ لوبیسا دیکوویچ نے کہا کہ ان طیاروں کی شمولیت سے ہماری دفاعی صلاحیت مزید بہتر ہوگی ۔

واضح رہے کہ سرب صدر الیکسینڈر ووچچ نے گزشتہ سال دسمبر میں دورہ روس کے دوران روس سے 6 عدد جنگی طیارے، 30 عدد ٹینک اور 30 عدد بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا اعلان کیا تھا جس کی مجموعی مالیت 180 تا 230 ملین یورو کے درمیان ہے۔

مصنف کے بارے میں