چوہدری نثا ر کا نواز شریف اور شہباز شریف کو صاف جواب

چوہدری نثا ر کا نواز شریف اور شہباز شریف کو صاف جواب

اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے اصرار کے باوجود پاڑٹی کی جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرنے سے صاف انکار کر دیا


تفصیلات کے مطابق شریف برداران کی تاکید کے باجود چوہدری نثار نے پارٹی کی جنرل باڈی سے خطاب کرنے سے انکار کر دیا ، نہ صرف انکار ہی کیا بلکہ نواز شریف کا خطاب شروع ہوتے ہی اٹھ کر چلے گئے۔

چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کی جنرل باڈی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد کنونشن سنٹر میں پہنچے تو سٹیج پر الگ تھلگ بیٹھے رہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواز ثناءاللہ زہری اور امیر مقام کے علاوہ کسی سے بات نہ کی جبکہ اجلاس میں خطاب سے بھی انکار کر دیا۔