ایرانی صدر سے ترک مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور

ایرانی صدر سے ترک مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور

تہران:  ایرانی صدر حسن روحانی سے ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار نے صدارتی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین ہر شعبے میں تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران کا سرکاری دورہ کرنے والے ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار سے ملاقات کے دوران کہا کہ آج دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی اور بین الاقوامی تعلقات بہترین سطح پر ہیں اور ہمیں فوجی اور دفاعی شعبوں میں بھی باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کرنی ہوں گی۔

روحانی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اور سرحدی تحفظ کا قیام اہم اہداف میں شامل ہیں، ہمیں علاقے کو در پیش مشترکہ خطرات اور مفادات کے دائرہ کار میں باہمی تعاون کو مزید تقویت دینی چاہیے۔

اس موقع پر ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار نے کہا کہ ترک اور ایرانی مسلح افواج کے باہمی تعاون کوغیرقانونی نقل مکانی، انسداد منشیات اور خطے کی سلامتی جیسے معاملات پرتعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں