عدالت نے ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

عدالت نے ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

لاہور:ماڈل ٹائون کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضانے عدالت میں پیش نہ ہونے پر فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمہ ماڈل صوفیہ مرزا کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت میں سمن آباد پولیس نے ملزمہ صوفیا مرزا کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ ماڈل صوفیہ مرزا فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ہیں اور روپوش ہیں،ماڈل صوفیہ مرزا کو طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔