ٹرمپ کی کابینہ میں کون شامل ہو گیا،عالمی سطح پر تہلکہ مچ گیا

ٹرمپ کی کابینہ میں کون شامل ہو گیا،عالمی سطح پر تہلکہ مچ گیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں حال ہی میں وزیر صحت کا جو عہدہ خالی ہوا ہے اسے پ±ر کرنے کی دوڑ میں جو لوگ آگے آگے ہیں ان میں 2بھارتی نژاد امیدوار شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت کا عہدہ اسی ہفتے ٹام پرائس کے مستعفی ہونے سے خالی ہوا ہے جس کیلئے 2بھارتی امیدوار سیما ورمااور بوبی جندال سامنے آئے ہیں۔
سیما ورما میڈی کیئر اور میڈیکل سینٹر نیویارک کی ایڈمنسٹریٹر ہیں جبکہ بوبی جندال سابق گورنر ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ اگر ان دونوں میں سے کوئی بھی اس عہدے کو حاصل کرنے میں کامیاب رہاتو یہ امریکی کابینہ میں دوسرے ہندوستانی نڑاد فرد ہوسکتے ہیں۔ ا
س سے قبل اقوام متحدہ میں امریکی سفیر جنکا عہدہ بدرجہ رتبہ وزیر کے برابر کا ہے، خود بھی ہند نڑاد ہیں۔ اس دوڑ میں شامل دوسرے افراد میں محکمہ صحت کے سینیئر عہدیدار ڈان رائٹ شامل ہیں جنہیں ٹام پرائس کے بعدقائم مقام ہیلتھ سیکریٹری نامزد کیا گیا تھا۔ اسی طرح اسکاٹ گوٹلی بھی ہیں جو سردست ایف ڈی اے کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔
آخری امیدوار سابق فوجیوں کے معاملات کی دیکھ بھال کے محکمے کے نگراں ڈیوڈ شلکن ہیں جنہیں اس عہدے کیلئے صدر ٹرمپ کا فیورٹ تصور کیا جارہا ہے۔