ماہرہ خان کی فلم ”ورنہ“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ماہرہ خان کی فلم ”ورنہ“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ کی آئندہ فلم ”ورنہ “ کا ٹریلر جار ی کر دیا گیا۔ ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’ورنہ‘ ایک سنجیدہ موضوع پر مبنی فلم ہے جس میں ماہرہ خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔


تفصیلات کے مطابق شائقین اس فلم میں ماہرہ خان کا نیا روپ دیکھ سکیں گے۔ ماہرہ خان نے اس ٹیزر کو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیا، جسے اب تک بڑی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔اس ٹیزر میں دکھایا گیا کہ ماہرہ خان نہایت غصے میں کسی کو مار رہی ہیں اور ساتھ ہی نہایت سنجیدہ میوزک بھی پیش کیا گیا ہے۔ایسا لگ رہا ہے کہ یہ فلم ایکشن مناظر سے بھرپور ہوگی، اس لیے اسے صرف وہی لوگ دیکھیں جو اس قسم کا ایکشن پسند کرتے ہوں۔

خیال رہے کہ فلم میں ماہرہ خان ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنے ساتھ ہونے والے ریپ کا بدلہ لیں گی، جبکہ یہ ماہرہ خان کی دوسری فلم ہے جس میں وہ شعیب منصور کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی، اس سے قبل ان دونوں نے ایک ساتھ فلم ’بول‘ میں کام کیا تھا، جو ماہرہ کی ڈیبیو فلم تھی۔فلم ’ورنہ‘ رواں سال 17 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔