امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے امکانات مسترد

امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے امکانات مسترد

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ امریکی شہریوں کی رہائی کے علاوہ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

گزشتہ روزوائٹ ہاوس ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے امکانات کو مسترد کر دیا۔ سارہ سینڈرز نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ صرف امریکی شہریوں کی رہائی کے لیے بات چیت ہو گی۔

امریکی ترجمان کا بیان ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ بعد سامنے آیا ہے، جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات وقت کا ضیاع ہو گا۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے شمالی کوریا سے براہ راست رابطوں کا انکشاف کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں