یمن فضایئہ نے امریکا کا بڑا نقصان کر دیا

یمن فضایئہ نے امریکا کا بڑا نقصان کر دیا

یمن کی فضائیہ نے دارالحکومت صنعا پر پرواز کرنے والے امریکی ساخت کے جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو نائن قسم کا یہ جاسوس طیارہ سعودی عرب کے لیے جاسوسی مشن پر تھا اور اسے صنعا کے الدیلمی فوجی اڈے کے قریب یمنی فضائیہ کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے مار گرایا۔امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے بھی یمن میں اپنے ایک جاسوس طیارے کو مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔امریکہ، جنگ یمن میں سعودی عرب کو انٹیلی جینس معلومات اور اسحلہ فراہم کر رہا ہے۔دوسری جانب یمن کی فوج نے ملک کے شمالی علاقے میں جاری جھڑپوں کے درمیان چار سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سعودی اتحاد ایک فوجی کمانڈر فرفج ھادی فراس بھی شامل ہے۔