”سیکریٹ سپر سٹار“ فلم ”دنگل“ سے بڑی ہوگی، عامر خان

”سیکریٹ سپر سٹار“ فلم ”دنگل“ سے بڑی ہوگی، عامر خان

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کی فلم ” سیکریٹ سپر سٹار“ رواں ماہ 19 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ، تاہم فلم نے ریلز سے قبل ہی ٹریلر کے ذریعے شائقین کے دل و دماغ میں گھر کر رکھا ہے اور شائقین بے صبری سے اس فلم کا انتظار کر رہے ہیں، دوسری جانب عامر خان نے اس فلم کو اپنی گزشتہ سپرہٹ فلم ”دنگل “ سے زیادہ بڑی فلم قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عامر خان نے کہا ہے کہ ’ویسے تو دنگل اور سیکریٹ س±پر اسٹار دونوں ہی خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر مبنی ہیں لیکن میرے خیال سے سیکریٹ س±پر اسٹار زیادہ بڑی فلم ہے‘۔عامر خان فلم ’سیکرٹ س±پر اسٹار‘ میں ایک میوزک پروڈیوسر کا کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ فلم ’دنگل‘ سے ڈیبیو کرنے والی زارہ وسیم اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ ہندوستان میں اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم رہی، یہ مہاویر سنگھ نامی پہلوان کی زندگی کی کہانی پر مبنی فلم تھی، عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کے بعد ’سیکریٹ س±پر اسٹار‘ بھی خواتین کو بااختیار بنانے کا پیغام دے گی۔