سفارتی مراکز کی تلاشی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، روس

سفارتی مراکز کی تلاشی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، روس

ماسکو: روس نے سفارتی مراکز پر ایک بار پھر امریکی سیکیورٹی اہلکاروں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے سان فرانسسکو میں روس کے سفارتی مرکز کو اپنی تحویل میں لے کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے اپنے سفارتی مرکز کی تلاشی کو سفارتی تحفظ کے عالمی اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں امریکہ کے ساتھ کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ روس کے سفارتی مراکز اور سفارتی عمارتوں کی بندش کے بعد ان کی تلاشی لینا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں