مارک زکر برگ نے فیس بک کے منفی اثرات پر لوگوں سے معافی مانگ لی

مارک زکر برگ نے فیس بک کے منفی اثرات پر لوگوں سے معافی مانگ لی

نیو یارک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بک کے منفی اثرات پر لوگوں سے معافی مانگ لی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ ان کی تخلیق فیس بک لوگوں کو متحد کرنے کے بجائے ان کو تقسیم کر دے گا۔33 سالہ مارک زکر برگ نے روس کی طرف سے فیس بک کے بطور سیاسی پروپیگنڈا آلہ کے استعمال کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد کسی خاص واقعہ کا ذکر کئے بغیر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی پوسٹ میں معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں ان سے شرمسار ہوں جن کی زندگیاں فیس بک سے مجروح ہوئیں، میں بہتری کے لئے کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تخلیق فیس بک کو لوگوں کو باہم ملانے کے بجائے ان کو تقسیم کرنے کے لئے استعمال کیا گیا جس کے لئے وہ معافی کے خواستگار ہیں۔ مارک زوکر برگ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے پروگرام کو جمہوریت کو زک پہنچانے کے لئے استعمال میں لایا جائے۔

ذرائع کے مطابق فیس بک پر سیاسی اشتہارات سے متعلقہ 470 جعلی فیس بک اکائونٹس کا سراغ لگایا گیا ہے جو روس چلا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں