روہنگیا پناہ گزینوں پر حملے ، بُدھ رہنما گرفتار

روہنگیا پناہ گزینوں پر حملے ، بُدھ رہنما گرفتار

کولمبو: سری لنکا میں روہنگیا پناہ گزینوں پر حملے میں ملوث بودھ رہنما سمیت 4افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بودھ رہنما اور دیگر انتہاپسندوں کے گروپ نے اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے ایک پناہ گزین مرکز پر حملہ کیا تھا جہاں سیاسی پناہ کے متلاشی روہنگیا مسلمان پناہ گزین تھے۔حملہ آورں نے روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے9اکتوبر تک ریمانڈ حاصل کرلیا۔ اس سے پہلے بھی روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک گروپ پر حملے کے الزام میں ایک خاتون سمیت 2افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔