حسن علی انجری کا شکار، دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

حسن علی انجری کا شکار، دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

دبئی : پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 6 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا تاہم میچ سے قبل ہی قومی ٹیم کے حوالے سے بری خبر آگئی۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باو¿لر حسن علی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں رنگنا ہیراتھ کی شاندار باو¿لنگ کے سبب پاکستان کو میچ میں 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چھ اکتوبر سے دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار حسن علی کی شرکت مشکوک ہے۔ حسن علی پہلے ٹیسٹ میچ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور ممکنہ طور پر دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔دوسرے ٹیسٹ کیلئے حسن کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے ائٹ ہو گا اور پاکستانی ٹیم ایک مرتبہ صرف ایک ریگولر اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔