لاہور میں غیرت کے نام پر باپ نے 18سالہ بیٹی کو قتل کردیا

لاہور میں غیرت کے نام پر باپ نے 18سالہ بیٹی کو قتل کردیا

لاہور:ہڈیارہ میں غیرت کے نام پر باپ نے اپنی 18 سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا


اطلاعات کے مطابق ہڈیارہ کے رہائشی ایک شخص نے اپنی اٹھارہ سالہ بیٹی شہناز کا گلہ دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے مفرور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے


پولیس کے مطابق ملزم کو اپنی بیٹی شہناز پر شک تھا اور ملزم اکثر اپنی بیٹی کو ناجائز تعلقات سے منع کیا کرتا تھا۔