کسی بھی شعبہ میں عہدہ نہیں قائدانہ شخصیت کی اہمیت ہوتی ہے : احسن اقبال

کسی بھی شعبہ میں عہدہ نہیں قائدانہ شخصیت کی اہمیت ہوتی ہے : احسن اقبال

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عزت و وقار صرف اخلاقیات کے اصولوں پر کاربند رہ کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔


نیشنل پولیس اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا چوتھے صنعتی انقلاب میں داخل ہو چکی پے جس کی وجہ سے سائبر اسپیس اور موبائل ٹیکنالوجی کی افادیت بڑھ گئی ہے۔پرائیو یٹ سیکٹر کی طرز پر سرخ فیتے اور دیگر غیر ضروری لوازمات سے چھٹکارا حاصل کر کے ہی عوام کے مسائل کا حل کیا جاسکتا ہے ۔کسی بھی شعبہ میں عہدہ نہیں قائدانہ شخصیت کی اہمیت ہوتی ہے۔


وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کو جدید خطوط پر منظم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،ملک بھر میں ہزاروں افسروں کے لئے آن لائین کورسز شروع کئے جائیں امن کے استحکام اور بحالی کے حوالے سے پولیس سب سے زیادہ موثر ترین ادارہ ہے ، وہ ادارے تباہی کے دہانے تک پہنچ گئے جن اداروں نے اپنے آپ کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ نہیں کیا، وزیر داخلہ نے پولیس کو غیر روایتی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لئے پولیس کو جدید اسلحہ اور سازوسامان سے لیس کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے انسداد کے لئے پولیس کی تنظیم نو وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو کمیونٹی پولیسنگ سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر جدید ٹیکنالوجی کو اپنے مزموم مقاصد میں استعمال کر رہے ہیں۔