شاہد آفریدی باضابطہ طور پر کراچی کنگز میں شامل

شاہد آفریدی باضابطہ طور پر کراچی کنگز میں شامل

کراچی: قومی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی نے با ضابطہ طور پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی فرنچائز کراچی کنگز میں شمولیت اختیار کر لی۔
ذرائع کے مطابق کراچی کنگز نے پشاور زلمی سے اہم ڈیل کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد آفریدی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان اس معاملے پر ڈیل ہوئی ہے جس کے تحت لیگ کے ڈرافٹ میں سلور اور گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز سے کھلاڑیوں کے انتخاب کی جگہ بدل لی ہے اور اب زلمی پہلے کھلاڑیوں کو انتخاب کر سکے گی۔ڈرافٹ کے قوانین کے تحت گزشتہ ایڈیشن میں آخری نمبر پر آنے والی ٹیم سب سے پہلے کھلاڑی کا انتخاب کرتی ہے اور اس لحاظ سے کھلاڑیوں کے انتخاب میں کراچی کنگز کا تیسرا اور پشاور زلمی کا پانچواں نمبر ہے۔

bac539101e35a839f03cf7a552c56858


تاہم آج کراچی کنگز نے شاہد آفریدی کی اپنی ٹیم میں شمولیت کا بقاعدہ اعلان کردیا اور وہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کی فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ لیگ کے گزشتہ دو ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اختلافات کے سبب فرنچائز چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔اس کے بعد شاہد آفریدی صدر کی حیثیت سے کراچی کنگز کا حصہ بن گئے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن میں وہ کس ٹیم کی نمانئدگی کریں گے اس حوالے سے ابہام برقرار تھا۔