پاکستان بھارت کو بھرپور جواب دے گا: ملیحہ لودھی

 پاکستان بھارت کو بھرپور جواب دے گا: ملیحہ لودھی

واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی اور جارحیت اسی طرح جاری رہی توپاکستان بھرپورجواب دے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ملیحہ لودھی کاخطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزی جاری رکھی ہوئی ہے اگر بھارتی جارحیت جاری رہی توپاکستان بھرپورجواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کوبھارتی دھمکیاں نظراندازنہیں کرنی چاہیے جبکہ بھارت کی یہ دھمکیاں اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی ہے