ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 33 فیصد کمی کے بعد 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

ایل این جی کی زائد مقدار آنے کے سبب فرنس آئل کی کھپت میں 67 فیصد اور ڈیزل کی فروخت میں 19 فیصد کمی آئی۔اعداد وشمار کے مطابق تقریباً 10 سال بعد پیٹرول کی فروخت میں بھی 2 فیصد کمی آئی ہے ،اس طرح مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 33 فیصد کم رہی۔ جولائی سے ستمبر کے دوران مجموعی کھپت 47 لاکھ 51 ہزار ٹن رہی۔